• news

سی ڈی ڈبلیو پی نے 88 ارب کے 6 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دیدی

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سی ڈی ڈبلیو پی نے 88 ارب روپے لاگت کے 6 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی‘ سی ڈی ڈبلیو پی کا اجلاس وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی صدارت میں منعقد ہوا منظور ہونے منصوبوں کا تعلق سائنس و ٹیکنالوجی ‘ صحت‘ فزیکل پلاننگ‘ ہاؤسنگ‘ ٹرانسپورٹ اور کمیونیکشن کے شعبوں سے ہے ویژن 25 سائنس و ٹیلنٹ فارمنگ سکیم منظور کر لی گئی‘ اس سکیم کے تحت سکول کی سطح تک کے 1800 بچوں کو منتخب کرکے پی ایچ ڈی تک تعلیم کے تمام اخراجات حکومت برداشت کرے گی۔ اس پر 1.3 ارب روپے لاگت آئے گی‘ وفاقی وزیر نے ہدایت کی اس سکیم کے تحت کیڈٹ کالج کی طرز پر ’’نیشنل سائنس کالج ‘‘ قائم کیا جائے گا پاک چین اکنامک کوریڈور منصوبے کے تحت رائے کوٹ حویلیاں تھاکوٹ سڑک کی تعمیر کے منصوبے کے لئے زمین کا حصول‘ متاثرہ پراپرٹیز کے معاوضہ اور یوٹیلٹیز کی منتقلی کے پراجیکٹ کی منظوری دے دی‘ منصوبے کی مجموعی لاگت 84 ارب روپے ہے۔

ای پیپر-دی نیشن