• news

بھارت کو اسکی زبان میں جواب دیئے بغیر جنوبی ایشاء میں امن قائم نہیں ہوگا: حافظ سعید

لاہور ( سپیشل رپورٹر) امیر جماعۃ الدعوۃ پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف بھارتی دھمکیوں کے خلاف متفقہ طور پر پالیسی بنائیں کہ بھارت دوست نہیں دشمن ملک ہے۔ جماعۃ الدعوۃ بھارتی دھمکیوں کے خلاف ملک میں زبردست اتحاد کی فضا بنائیگی۔ 16 جون کو ایوان اقبال میں ہونے والے کنونشن میں قومی قیادت شریک ہوگی۔ حکومت کو بھارتی قومی پالیسی کو سامنے رکھ کر اپنی پالیسی بنانی چاہئے۔ بھارت کواسکی زبان میںجواب دیئے بغیر جنوبی ایشیا میں امن قائم نہیں ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مقامی شادی ہال میں خصوصی افراد کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ حافظ محمد سعید نے کہا کہ میں مودی کو یاد دلاتا ہوں کہ 2002ء میں جب مجھے گرفتار کیا گیا تواس وقت بھی بھارت میں بی جے پی کی حکومت تھی۔ وہ کبھی بھی پاکستان پر حملہ کی جرات نہیں کریگا۔ مسئلہ صرف مودی کے پاکستان توڑنے کے بیان کا نہیں بلکہ دھمکیاں دینے کا ہے۔ بھارت سے تجارت میں اربوں ڈالر کا نقصان پاکستان نے برداشت کیا۔ وزیراعظم نواز شریف اقوام متحدہ، سیکورٹی کونسل میں بھارت کیخلاف مقدمہ دائر کریں۔ اب کسی ثبوت کی ضرورت نہیں مودی کی ڈھاکہ والی تقریر ہی بھارت کو دہشت گرد ملک قرار دینے کیلئے کافی ہے۔ پاک فوج کا ضرب عضب آپریشن کامیابی سے جاری ہے جس سے بھارت کے خواب چکنا چور ہوئے ، ممبئی حملوں کا بھارت نے سات سال پروپیگنڈا کیا لیکن وہ پاکستان کے خلاف کوئی ثبوت نہیں نہ دے سکا۔ مودی کہتاتھاکہ کراس بارڈر ہو رہا ہے تو اب اس نے خود کراس بارڈر ٹیررازم کا اعتراف کیا۔اب واضح ہو گیا کہ بھارت ایک دہشت گرد ملک ہے جس کا اعتراف مودی نے کیا ہے۔ وہ سلامتی کونسل کی سیٹ نہیں لے سکتا۔پاکستان اللہ کے فضل و کرم سے ایٹمی قوت ہے اور بھارتی جارحیت کامنہ توڑ جواب دینا جانتا ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن