• news

دریائے راوی میں دو کزنوں سمیت تین افراد ڈوب کر جاںبحق

شیخوپورہ + ننکانہ صاحب (نامہ نگارخصوصی/ نامہ نگار) دریائے راوی میں پتن سید والہ کے مقام پر پکنک مناتے ہوئے ایک ہی خاندان کے چار افراد اور رکشہ ڈرائیور گہرے پانی میں ڈوب گئے۔ چھ سالہ بچی زارا فرحان اور اس کا سات سالہ خالہ زاد بھائی صمد اور 22 سالہ رکشہ ڈرائیور ابرار ڈوب کر ہلاک ہوگئے اور زارا فرحان کی والدہ کرن بی بی اور 13سالہ بھائی سمیع کو مقامی لوگوں نے آناً فاناً کارروائی کرتے ہوئے ڈوبنے سے بچا لیا، رات گئے تک ڈوبنے والے دونوں بچوں کی نعشوں کی تلاش جاری تھی جبکہ رکشہ ڈرائیور ابرار کی نعش بعددوپہر غوطہ خوروں کی مدد سے نکال لی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ کراچی کے محنت کش فرحان شیخ کی بیوی کرن بی بی اپنے بچوں کے ہمراہ موسم گرما کی چھٹیاں گزارنے گائوں چک نمبر 17ننکانہ صاحب میں اپنی بہن کے گھر آئی ہوئی تھی جہاں سے وہ پکنک منانے دریائے راوی پر آئے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن