راولپنڈی: ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سےنومولود ہلاک، باپ کی خودسوزی کی کوشش
راولپنڈی (آن لائن) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال راولپنڈی میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے بچہ جاں بحق ہو گیا۔ لواحقین نے نعش فوارہ چوک پر رکھ کر احتجاج کیا بچے کے باپ نے پٹرول چھڑک کر خودسوزی کی کوشش کی۔جسے راہ گیروں نے بچا لیا۔لواحقین نے بچے کی نعش فوارہ چوک پر رکھ کر ا حتجاج کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ لواحقین کی جانب سے تھانہ گنج منڈی میں ڈاکٹرز کے خلاف مقدمے کے اندراج کے لئے درخواست موصول ہو گئی ہے، جس پر تفتیش جاری ہے۔ درخواست میں ہسپتال کے ایم ایس خالد رندھاوا کو نامزد کیا گیا ہے۔
ڈاکٹر غفلت