• news

چنیوٹ: بدچلنی کا شبہ‘ خاوند نے بیوی اور آشنا کو فائرنگ کر کے قتل کردیا

چنیوٹ (نامہ نگار) بدچلنی کے شبہ میں خاوند نے بیوی کے چچا کیساتھ ملکر فائرنگ کرکے بیوی اور اسکے آشنا کو ابدی نیند سلا دیا۔ رحمان کالونی موضع سلمان بھوآنہ کی شازیہ اور چک 196 ج ب کے فخر کے درمیان تعلقات استوار تھے۔کچھ عرصہ قبل گھر والوں نے دونوں کی شادیاں مختلف جگہوں پر کردیں لیکن وہ پھر سے ایک دوسرے کو چھپ چھپ کر ملنے لگے۔ اس بات کا علم جب شازیہ کے خاوند محمد نواز کو ہوا تو اس نے لڑکی کے چچا کیساتھ ملکر دونوں کو قتل کردیا۔ ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ نعشیں پوسٹمارٹم کے بعد ورثاءکے حوالے کردی گئیں۔

ای پیپر-دی نیشن