خیبر پی کے اور آزاد کشمیر کے بجٹ آج پیش کئے جائینگے
پشاور + مظفر آباد (ایجنسیاں) خیبر پی کے کا بجٹ آج پیر کو پیش کیا جائے گا‘ بجٹ کا مجموعی حجم 472 ارب روپے ہے‘ 154 ارب ترقیاتی منصوبوں کے لئے مختص‘ 40ارب روپے لوکل گورنمنٹ کیلئے ‘ سکول اینڈ لٹریسی کا فنڈ ایک کھرب سے زیادہ متوقع ‘ اعلیٰ تعلیم کا بجٹ 13ارب روپے مختص کیا گیا ہے۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 10سے 15فیصد اضافہ متوقع ہے۔ وفاق سے صوبے کو 366ارب روپے ملنے کی توقع ہے۔ بجٹ کا مجموعی حجم 472 ارب روپے رکھے جانے کی توقع ہے۔ دریں اثناء آزاد کشمیر حکومت بھی نئے مالی سال کا 35 ارب روپے سے زائد کا خسارے کا بجٹ آج پیر کو پیش کریگی۔ مظفر آباد میں آزاد کشمیر کے نئے مالی سال کا بجٹ وزیر خزانہ چوہدری لطیف اکبر پیش کریں گے۔ مالی سال 2015 اور 16 کے بجٹ کا حجم 68 ارب روپے ہو گا۔