بلدیاتی انتخابات: الیکشن کمشن پنجاب نے پولنگ سٹاف کیلئے سرکاری ملازمین کی فہرستیں طلب کر لیں
لاہور ( خبر نگار ) الیکشن کمشن پنجاب نے بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں شروع کر دیں۔ پولنگ سٹاف کی تقرری کے لئے اضلاع کی انتظامیہ سے وفاقی و صوبائی سرکاری ملازمین کی فہرستیں طلب کر لیں۔ گریڈ 5 سے گریڈ 19 کے سرکاری ملازمین کی فہرستیں طلب کی گئی ہیں۔ الیکشن کمشن پنجاب نے سیکرٹری داخلہ اور آئی جی پنجاب کو بھی مراسلہ بھیجا ہے جس میں کہا گیا ہے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرز کے دفاتر کو سکیورٹی فراہم کی جائے۔