• news

جارجیا: سیلاب، 12افراد ہلاک: چڑیا گھر سے شیر، چیتے، ریچھ اور بھیڑیے فرار

بیکسی (بی بی سی) جارجیا کے دارالحکومت تبلیسی میں حکام نے شدید سیلاب کے بعد چڑیا گھر سے بھاگنے والے جانوروں سے محفوظ رہنے کے لیے وہاں کے رہائشیوں کو گھروں میں رہنے کی تنبیہ کی ہے۔سیلاب سے 12افراد ہلاک ہو گئے ۔ اور یہ خیال کیا جا رہا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں چڑیا گھر کا نگران بھی شامل ہے۔چڑیا گھر سے بھاگنے والے جانوروں میں شیر، چیتے، ریچھ اور بھیڑیے شامل ہیں۔ایک دریائی گھوڑے کو شہر کے مرکزی چوراہے پر بے ہوش کرنے والی بندوق سے نشانہ بنا کر پکڑ لیا گیا ہے۔ جبکہ دوسرے جانوروں میں سے بھی کچھ کو پکڑ لیا گیاہے یا مار دیا گیا ہے۔تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ مزید کتنے جانور لاپتہ ہیں۔ہیلی کاپٹروں کے ذریعے شہر میں امدادی کارروائیوں اور تلاش کا عمل جاری ہے۔امدادی کارکن زیر آب آنے والے گھروں میں پھنسے ہوئے لوگوں کو تلاش کر رہے ہیں۔اس سیلاب کی وجہ سے کئی مکانات کو نقصان پہنچا ہے اور درجنوں افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔شہر کے میئر ڈیوت نارمانیا کا کہنا ہے کہ اس وقت صورتحال بہت خراب ہے، کروڑوں ڈالر کا نقصان ہوگیا۔

ای پیپر-دی نیشن