• news

گلگت بلتستان: مسلم لیگ ن کو مطلوبہ اکثریت حاصل، حفیظ الرحمن آج وزیراعظم سے ملیں گے

اسلام آباد + گلگت (آن لائن+ نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کو مرکز اور پنجاب کے بعد اب گلگت بلتستان میں بھی حکومت بنانے کے لئے مطلوبہ اکثریت حاصل ہو گئی۔ آئندہ ماہ کے پہلے ہفتے میں حکومت تشکیل دی جائے گی۔ گلگت بلتستان کی مخصوص 9 نشستوں پر آئندہ ہفتے انتخابات ہوں گے۔ امکان ہے کہ 33 ارکان کی اسمبلی میں ن لیگ کے ارکان کی تعداد 24 ہو جائے گی۔ مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر حافظ حفیظ الرحمن گزشتہ روز اسلام آباد پہنچ گئے۔ وہ آج وزیراعظم سے خصوصی ملاقات کریں گے جس میں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی تقرری، 3ٹیکنوکریٹ اور خواتین کی چھ نشستوں کیلئے لیگی امیدواروں کے انتخاب اور صوبائی اسمبلی کے سپیکر و ڈپٹی سپیکر کی تقرری سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیالات کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن