• news

سندھ کا ٹیکس ریٹ تینوں صوبوں میں سب سے کم ہے: صوبائی وزیر خزانہ

کراچی (نوائے وقت نیوز) سندھ کے وزیر خزانہ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پورے ملک میں سندھ کا ٹیکس ریٹ سب سے کم ہے۔ پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم نے کچھ نئے سیکٹرز میں ٹیکس کی شرح میں کمی کی ہے۔ عوام کی سہولت کے لئے ٹیکس 15 فیصد سے کم کر کے 14 فیصد کر دیا ہے۔ سندھ کا ٹیکس ریٹ تینوں صوبوں میں سے سب سے کم ہے۔ سروسز پر ٹیکس بھی دیگر صوبوں سے کم سے کم کر کے 14 فیصد کر دیا ہے۔ سندھ کا ٹیکس ریٹ تینوں صوبوں میں سے سب سے کم ہے۔ سروسز پر ٹیکس بھی دیگر صوبوں سے کم ہیں۔ بجٹ کے 70 فیصد فنڈز وفاق کی جانب سے آتے ہیں۔ سندھ پولیس کی تنخواہیں پنجاب پولیس سے زیادہ ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن