• news

بلوچستان: سکولوں میں داخلے کیلئے پولیو ویکسین کا سرٹیفکیٹ لازمی قرار دینے کا فیصلہ

کوئٹہ (بی بی سی اردو) بلوچستان کے حکام نے نئی قانون سازی کے تحت بچوں کے سکولوں میں داخلے کے وقت پولیو ویکسینیشن سرٹیفیکٹ کو لازمی قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ سیکرٹری صحت نورالحق بلوچ نے بتایا ہے بلوچستان کو پولیو فری بنانے کے لیے مختلف اقدامات کیے جارہے ہیں اوراس سلسلے میں جو قانونی مسودہ تیار کیا جارہا ہے۔ ’اس میں مختلف تجاویز زیر غور ہیں جن میں پولیو ویکسینیشن کو لازمی قرار دینے کے لیے قانون سازی سمیت سکولوں میں داخلے کے لیے پولیو ویکسینیشن سرٹیفیکٹ کو لازمی قرار دینا بھی شامل ہے۔ بعض دیگر ذرائع کے مطابق جو والدین اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے نہیں پلائیں گے ان کے اس اقدام کو سرکار کے کاموں میں مداخلت قرار دیا جائے گا اور اس کے تحت ان کے خلاف مقدمات دائر کیے جائیں گے۔ کوئٹہ بلاک کے ماحول میں جس میں ذرائع کے مطابق کوئٹہ شہر کے علاوہ قلعہ عبداللہ ، پشین اور بعض دیگر اضلاع شامل ہیں، پولیو وائرس موجود ہے۔ اس بلاک میں ہر سال 21 ہزار بچے مختلف وجوہات کی بِنا پر انسدادِ پولیو کے قطرے پینے سے رہ جاتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن