• news

بلوچستان میں قتل عام کے ذریعے برادر اقوام کو لڑانے کی کوشش کی جارہی ہے: شاہ زین بگٹی

کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) صدر جمہوری وطن پارٹی شاہ زین بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں قتل عام کرکے برادر اقوام کو لڑانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ وفاقی حکومت صوبے کے حالات بہتر کرنے میں اپنا کردار ادا کرے۔ وفاقی اور صوبائی حکومتیں بگٹی مہاجرین کی دوبارہ آباد کاری کا وعدہ پورا کریں۔ برما میں مسلمانوں کا قتل عام افسوسناک ہے۔ حکومت پاکستان برما کے مسلمانوں کو پاکستان لاکر پناہ دے۔

ای پیپر-دی نیشن