قومی اسمبلی اور سینٹ کے اجلاس دو دن وقفے کے بعد آج دوبارہ شروع ہونگے
اسلام آباد (آئی این پی) قومی اسمبلی اور سینٹ کے اجلاس دو دن کے وقفے کے بعد آج دوبارہ شروع ہونگے۔ نئے مالی سال کا بجٹ پیش ہونے کے بعد قومی اسمبلی اور سینٹ میں بجٹ پر عام بحث جاری ہے اور آج دوبارہ بجٹ پر عام بحث کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔ سینٹ میں قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کی طرف سے تیار کی جانیوالی بجٹ تجاویز اس ہفتے کے آخر میں ایوان میں منظوری کیلئے پیش کی جائیں گی۔ پارلیمانی ذرائع کے مطابق یہ اجلاس ہفتہ اور اتوار کی چھٹیوں میں بھی متوقع ہیں ، سینٹ کا اجلاس بجٹ تجاویز کی منظوری کے بعد غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا جائے گا جبکہ قومی اسمبلی کا اجلاس بجٹ کی منظوری 25 جون تک جاری رہے گا۔