• news

جائے پیدائش اسرائیل نہیں بیت المقدس امریکی عدالت کا فیصلہ عربوں کی فتح ہے: مبصرین

کویت سٹی (عبدالشکور ابی حسن سے) امریکہ کی ایک عدالت نے پچھلے 13 سال سے جاری ایک مقدمہ کی سماعت کافیصلہ کرتے ہوئے بالآخر مقبوضہ بیت المقدس کا ’’متنازعہ اسٹیٹس‘‘ تسلیم کرلیاہے جس کے بعد بیت المقدس میں پیداہونے والے امریکی ملک کی جگہ ’’اسرائیل ‘‘کانام استعمال نہیں کرسکیں گے تاوقتیکہ کہ بیت المقدس کا تنازعہ بات چیت کے ذریعے حل نہ ہو جائے۔ فلسطین میں نسل پرستی کے خلاف سرگرم عرب ،امریکی کمیٹی کے قانونی مشیر عبدایوب نے امریکی عدالت کے فیصلے کو نہ صرف عرب شہریوں کی بلکہ وائٹ ہائوں اورامریکی وزارت خارجہ کی فتح قرار دیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن