نعیمین ایسوسی ایشن پاکستان کے زیر اہتمام رمضان المبارک میں لاہور میں 3 سو مقامات پر ”فہم شریعت کورس“ کرایا جائیگا
لاہور (خصوصی نامہ نگار) صدر نعیمین ایسوسی ایشن پاکستان پروفیسر لیاقت علی صدیقی نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میںصوبائی دارالحکومت سمیت ملک بھرمیں300مقامات پر”فہم شریعت کورس“کرایاجائیگا۔کورس کے دوران 10سے زائد افراد کو اسلام کے بنیادی احکام ومسائل بارے تعلیم دی جائے گی۔علماءومشائخ،پروفیسر ز اوراسلامی اسکالرز کورس میں تعلیم و تربیت کافریضہ سرانجام دینگے۔