• news

حکومت کی جانب سے دس اضلاع کو ٹھیکیداری نظام میں دینے کی بھرپور مخالفت کرینگے۔ پنجاب سپیشلسٹ ایسوسی ایشن

لاہور (نیوز رپورٹر) پنجاب سپیشلسٹ ایسوسی ایشن کی جنرل باڈی کا اجلاس زیر صدارت ڈاکٹر ریاض ذوالقرنین کی زیر صدارت پی ایم اے ہاﺅس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈاکٹر ناصر قادری ڈاکٹر جاوید، ڈاکٹر نذر مرشد ، ڈاکٹر محمود الرحمن ، ڈاکٹر کامران نے شرکت کی۔ اجلاس میں پی ایم اے پاکستان کے صدر پروفیسر ڈاکٹر محمد اشرف نظامی، ڈاکٹر مہر محمد اقبال اور ڈاکٹر اظہار احمد چودھری نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میںمتفیقہ قرار داد کے ذریعے حکومت کی طرف سے دس اضلاع کو ٹھیکیداری نظام میں دینے کی بھرپور مذمت کی گئی اور اس کو مسترد کر دیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ ڈاکٹر برادری اس عوام دشمن فیصلے کی بھرپور مخالفت کرے گی۔

ای پیپر-دی نیشن