• news

قرآن رحمت اور برکت ہے، علامہ اسلم صدیقی

لاہور (پ ر) ممتاز مذہبی سکالر مفسر قرآن پروفیسر ڈاکٹر علامہ محمد اسلم صدیقی نے ہفتہ وار درس قرآن کی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قرآن کی بڑی برکتیں اور فضیلتیں ہیں۔ قرآن رحمت او ر برکت ہے اسے ایسا پڑھنا چاہیے جیسے یہ پڑھنے والے پر اتارا گیا ہے۔ قرآن نصیحت اور حکمت ہی نہیں بلکہ یہ آخری کتاب ہے اسکے بعد کوئی کتاب نہیں آئے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ آپ ہی مبشر اور نذیر ہیں قرآن کریم بشارت دیتا ہے کہ جو لوگ آخرت کو نہیں مانتے وہ کفر کرتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن