• news

خواتین کی شمولیت کے بغیر ترقی و خوشحالی ناممکن ہے، سیف الملوک کھوکھر

رائے ونڈ (نامہ نگار) ایم پی اے ملک سیف الملوک کھوکھر نے کہا کہ خواتین کی شمولیت کے بغیر ترقی و خوشحالی کی منزل تک نہیں پہنچ سکتے ان خیالات کا اظہار ناز ٹاﺅن میں آس ویلفیئر سوسائٹی کے زیر انتظام چلنے والے فری سلائی سکول کے افتتاح پر کررہے تھے۔ اس موقع پر مسلم لیگی رہنماﺅں ملک فیصل سیف ،ملک اظہر کھوکھر اور انور خاںنے بھی خطاب کیا ۔مسلم لیگی خواتین اماں وڈیری ،آسیہ فیروز،رضیہ سندھو ،نسیم بانو ،سمیت سینکڑوں ورکرز شریک ہوئیں۔

ای پیپر-دی نیشن