عقیدہ ختم نبوت اسلام کی روح ہے: عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت
لاہور (خصوصی نامہ نگار) ناموس رسالت ایکٹ کیخلاف بولنے والے اغیار کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں ،تحفظ ناموس رسالت ایکٹ میں کسی بھی قسم کی ترمیم وتنسیخ برداشت نہیں کریں گے۔عقیدہ ختم نبوت اسلام کی روح ہے ،ان خیالات کا اظہار عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی ناظم نشرواشاعت مولانا عزیزالرحمن ثانی نے مرکز ختم نبوت مسلم ٹا و¿ ن لاہور میں راوی روڈ ،شادی پورہ یونٹ کے کارکنان وعہدیداران کے اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر قاری عبدالعزیز،مولانا عبدالنعیم ، مولانا محبوب الحسن طاہر،مولانا عمرحیات مولانا قاری ظہورالحق،مولانا سعید وقارسمیت کئی علماءکرام موجود تھے۔