ملک دشمن این جی اوز پر پابندی خوش آئند ہے : علامہ ممتاز اعوان
لاہور (خصوصی نامہ نگار)ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے ناظم اعلیٰ علامہ محمد ممتاز اعوان کنوینئر تحریک ناموسِ رسالت نے فلاحی و سماجی ”تنظیم کارِ خیر “کے زیر اہتمام منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزارت داخلہ کی جانب سے ملکی مفاد کیخلاف کام کرنیوالی بعض این جی اوز پر پابندی عائد کرنےکے اقدام کا بھرپور خیر مقدم کیا اور کہا کہ بیرونی سرمایہ پر پلنے والی کچھ این جی اوز ایک عرصہ سے اسلام و پاکستان کے بنیادی اساس کےخلاف سرگرم عمل تھیں بارہا مطالبوں کے باوجود انہیں صرف نظر کیا گیا۔ تقریب سے ڈاکٹر عبد الماجد حمید المشرقی، مولانا محمد اسلم ندیم اور قاری محمد حنیف حقانی نے بھی خطاب کیا۔