اٹک میں حساس علاقے کے قریب گھومنے والا کورین نژاد امریکی شہری گرفتار
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) حساس علاقے کے قریب گھومنے والے کورین نژاد امریکی شہری کو اٹک میں پولیس نے حراست میں لے لیا۔ نجی ٹی وی نے بتایا کہ امریکی شہری ایرک کو کامرہ کے ایک گیٹ کے قریب سے حراست میں لیا گیا ایرک 11 مارچ 2015ء کو پاکستان آیا اس کے ویزے کی میعاد 11 مئی 2015ء کو ختم ہو گئی تھی۔ امریکی شہری نے پولیس کو بیان میں کہا کہ اس نے لاہور کے علاقے میں قیام کیا اور پھر وہاں سے پشاور میں چرچ دیکھنے آیا تھا۔