نیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ، ویمن ٹائٹل سندھ نے جیت لیا
لاہور (سپورٹس رپورٹر) نیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ رحیم یار خان میں اختتام پذیر ہوئی۔ اختتامی روز کے مقابلوں میں خواتین کیٹگری فن میں سندھ کی عریبیہ نے پہلی ،رحیم یار خان کی ایم نے دوسری اور بلوچستان کی حاجرہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ فلائی مقابلوں میں سندھ کی عائشہ نے پہلی ، پنجاب بلیو کی ارم رمضان نے دوسری جبکہ پنجاب ریڈ کی ارم یوسف نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ بینٹن میں واپڈا کی اقصیٰ نے پہلی، سندھ کی فرح نے دوسری بلوچستان کی نیک بخت نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ فیدر میں واپڈا کی سونیا نے پہلی، پنجاب کی سجیلہ یوسف نے دوسری جبکہ بلوچستان کی شبنم نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ لائٹ مقابلوں میں واپڈا کی طیبہ نے پہلی، پنچاب ریڈ کی صبا یوسف نے دوسری جبکہ بلوچستان کی فاطمہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اسی طرح مردوں کے فن مقابلوں میں واپڈا کے اویس بٹ نے پہلی، فلائی میں بلوچستان کے محمد علی نے پہلی، بنٹن میں واپڈا کے محمود خان نے پہلی اور فیدر میں واپڈا ہی کے شیر خان نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔