پی سی بی نے رضا حسن پر 2 سال کی پابندی کے بارے میں تاحال ریجنز کو آگاہ نہیں کیا
لاہور (نمائندہ سپورٹس) پاکستان کرکٹ بورڈ نے لیفٹ آرم سپنر رضا حسن پر عائد دو سال کی پابندی اور اس دوران مذکورہ کرکٹر کی پیشہ وارانہ سرگرمیوں کی حدود کے حوالے سے ابھی تک متعلقہ ریجنز اور محکموں کو باضابطہ اور تحریری طور پر گائیڈ لائن یا ہدایات جاری نہیں کیں۔ رضا حسن پر 24 مئی کو دو سال کی پابندی عائد کی گئی تھی۔رضا حسن گذشتہ دنوں لاہور کے ایک کرکٹ کلب میں پریکٹس کرتے بھی پائے گئے تھے۔ ذرائع کے مطابق لیفٹ آرم سپنر کے ٹیسٹ کوکین کے استعمال کا انکشاف ہوا تھا۔