چیئرمین پی سی بی شہریار خان ایک ماہ کی رخصت پر کل بیرون ملک جائیں گے
لاہور (نمائندہ سپورٹس) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان ایک ماہ کی چھٹی پر کل بیرون ملک روانہ ہو رہے ہیں۔ وہ اسی دوران برطانیہ میں قیام کریں گے۔ باربا ڈوس ویسٹ انڈیز میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی ایک میٹنگ میں بھی شریک ہوں گے اور پھر برطانیہ میں تین سے چار ہفتے قیام کے بعد وطن واپس آئیں گے۔ شہریار خان کا دورہ برطانیہ ذاتی نوعیت کا ہے۔ ان کی عدم موجودگی میں ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی معاملات دیکھیں گے۔