• news

آواران: چیک پوسٹ پر حملہ، نوشہرہ میں کالعدم تنظیم کا کمانڈر گرفتار

کوئٹہ+ پشاور ( نوائے وقت رپورٹ+ ایجنسیاں) تربت سے لیویز کے اہلکاروں نے ایک شخص کی نعش برآمد کر لی جس کی شناخت فیصل سکنہ بلنگور کے نام سے کی گئی جو دو روز سے لاپتہ ہوا تھا ادھر سی ڈی ڈی نے نوشہرہ میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے کمانڈر کو گرفتار کر لیا ہے بختارگل کا تعلق خیبر ایجنسی سے ہے ملزم کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا علاوہ ازیں آواران کے علاقے میں دہشتگردوں نے سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر جدید ہتھیاروں سے حملہ کر دیا فورسز کی جوابی کارروائی پر حملہ آور فرار ہو گئے۔ تاہم حملے میں کسی قسم کے نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ علاوہ ازیں بابر کیچ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز نے بارودی سرنگ کو ناکارہ بنا دیا گیا ترجمان ایف سی کے مطابق شرپسند سکیورٹی فورسز، پبلک ٹرانسپورٹ کو شنانہ بنانا چاہتے تھے بارود پلاسٹک کے اندر نصب کر کے چھپایا گیا تھا علاوہ ازیں ایک شخص نے فائرنگ کرکے اپنی بہن سمیت دو افراد کو قتل کر دیا۔ ادھر ایف سی نے اکوڑہ خٹک میں کارروائی کرکے افغان معلم کو گرفتار کر لیا، افغان معلم انوارالحق نے اپنے خاندان کیلئے پاکستان کے جعلی شناختی کارڈ بنوائے تھے علاوہ ازیں پشاور کے علاقے فقیر آباد میں سرور پلازہ میں ایک دستی بم کو ناکارہ بنا دیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن