بجٹ میں نابینا اور معذور افراد کیلئے رقوم مختص نہ کرنے پر ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت سے 19جون تک جواب مانگ لیا
لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب کے بجٹ میں نابینا اور معذور افراد کیلئے رقوم مختص نہ کرنے کے خلاف دائر درخواست پر صوبائی حکومت سے 19جون تک جواب طلب کر لیا ہے۔ جسٹس منصور علی شاہ نے جوڈیشل ایکٹوزم پینل کی متفرق درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل اظہرصدیق نے موقف اختیار کیا کہ حکومت نے احتجاج ختم کرانے کیلئے نابینا اور معذور افراد سے بجٹ میں ان کومراعات دینے کیلئے رقم مختص کرنے کا وعدہ کیا تھا مگر صوبائی حکومت نے بجٹ میں نابینا اور معذور افراد کیلئے کوئی رقم مختص نہیں کی۔