• news

مودی کی بنگلہ دیش میں ہرزہ سرائی کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا: حافظ سعید

لاہور (خصوصی نامہ نگار) جماعۃالدعوۃ پاکستان کا بھارتی دھمکیوں کے خلاف کنونشن آج مرکز القادسیہ چوبرجی میں ہوگا۔ ’’سانحہ مشرقی پاکستان اور بھارتی کردار‘‘ کے موضوع پرہونے والے اس سیمینار میں ملک بھر کی مذہبی، سیاسی و سماجی تنظیموں کے قائدین ، دانشور اور اہم شخصیات خطاب کریں گے۔ کنونشن میں نظریہ پاکستان کے تحفظ کیلئے ملک گیر تحریک کے متفقہ لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔ دریں اثناء پروفیسر حافظ محمد سعیدکی زیر امارت سوموار کو ایک اجلاس ہوا جس میں مرکزی و صوبائی ذمہ داران نے شرکت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بھارت افغانستان میں بیٹھ کر پاکستان میں تخریب کاری و دہشت گردی کی آگ بھڑکا رہا ہے۔ مودی نے دورہ بنگلہ دیش کے دوران ڈھاکہ میں واجپائی کا ایوارڈ وصول کرتے وقت جو باتیں کیں انہیںکسی صورت نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔

ای پیپر-دی نیشن