• news

کرنسی سمگلنگ کیس، ماڈل ایان علی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 29جون تک توسیع

راولپنڈی (آئی این پی) راولپنڈی کی کسٹم عدالت نے کرنسی سمگلنگ کیس میں گرفتار ماڈل گرل ایان علی کے جوڈیشل ریمانڈ میں انتیس جون تک توسیع کر دی۔ جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے کے بعد ماڈل گرل ایان علی کو سخت سکیورٹی میں راولپنڈی کی کسٹم عدالت میں پیش کیا گیا۔ ملزمہ کو بکتر بند گاڑی میں عدالت لایا گیا، ایان علی نے دھوپ سے بچنے کیلئے چشمہ، سیاہ رنگ کا ہڈ زیب تن کیا ہواتھا۔ ملزمہ کو سپیشل جج کسٹم رانا آفتاب احمد کی عدالت میں پیش کیا گیا تاہم سانحہ ڈسکہ کے خلاف وکلاء کی ہڑتال کے باعث ایان علی کے وکیل لطیف کھوسہ سمیت کوئی وکیل عدالت پیش نہیں ہوا۔ عدالت نے ماڈل گرل کے جوڈیشل ریمانڈ میں چودہ روز کی توسیع کر دی۔ ایان علی کیخلاف منی لانڈرنگ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرنے کی کسٹم کی درخواست پر سماعت انتیس جون تک ملتوی کر دی۔

ای پیپر-دی نیشن