پاکستانی پائلٹ یاسر مدثر نے پیرس ایئرشو میں فلم ’’ٹاپ گن‘‘ کی یاد دلا دی سوشل میڈیا پر زبردست پذیرائی
لی بورگے (اے ایف پی) پیرس ایئر شو میں شریک پاکستان پائلٹ نے جے ایف 17تھنڈر کی پروازوں کے دوران حیران کن پرفارمنس دکھا کر سوشل میڈیا پر زبردست مقبولیت حاصل کرلی ہے۔ پیرس ایئر شو میں شریک پاکستانی پائلٹ نے جے ایف 17 تھنڈر کی پروازوں کے دوران حیران کن پرفارمنس دکھا کر سوشل میڈیا پر زبردست مقبولیت حاصل کرلی ہے۔ جے ایف 17 تھنڈر کی 600 سے زائد پروازوں نے فلم ٹاپ گن میں ٹام کروز کی یاد دلا دی، سکواڈون لیڈر یاسر مدثر نے ایئرشو میں زبردست توجہ حاصل کی ہے اور سوشل میڈیا پر ان کی کارکردگی کو پاکستانی ’’ٹاپ گن ‘‘ قرار دیا جا رہا ہے۔ یاسر مدثر نے کہا یہ بڑا زبردست تھا، روزانہ کی تربیت کے دوران یہ نہیں سوچا جا سکتا کہ آپ کو اس قدر پذیرائی ملے گی۔ ان کے ساتھ ونگ کمانڈر عثمان علی نے بھی ایئرشو میں اپنی مہارت کا منہ بولتا ثبوت پیش کیا اور تحسین حاصل کی۔ انہوں نے کہا پیرس کی فضائوں میں جے ایف 17 تھنڈر اڑانا بڑے اعزاز کی بات ہے اور اپنے طیاروں کو دنیا کے سامنے پیش کرنا ہم سب کیلئے فخر ہے۔