• news

سابقہ بھارتی فوجی افسروں نے پنشن کی جلد ادائیگیوں کیلئے بھوک ہڑتال شروع کردی

نئی دہلی (نیوز ڈیسک) اپنے واجبات کے حصول کیلئے کئی سالوں سے خوار ہونیوالے سابق بھارتی فوجی افسروں نے مودی حکومت کیخلاف نئی دہلی سمیت کئی شہروں میں بھوک ہڑتال شروع کر دی۔  دارالحکومت نئی دہلی کے عوامی مقام ’’جنتر منتر‘‘ پر جالندھر سے آئے 55 سابقہ فوجی افسروں کا گروپ بھوک ہڑتال پر بیٹھ گیا۔ واضح رہے کہ انڈین ایکس سروس مین ایسوسی ایشن ’’ون رینک ون پنشن‘‘ فارمولے کے تحت سابقہ فوجی افسروں اور جوانوں کو پنشن معاوضوں کی ادائیگی کیلئے 5 سال سے مہم چلا رہی ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی نے کانگریس حکومت کے دور میں اعلان ہونیوالے ’’اوروپ‘‘ فارمولے پر جلد عملدرآمد کا سابق فوجی افسروں کو یقین دلایا تھا مگر اپنے وطن کیلئے خدمات اور قربانیاں دینے والے یہ فوجی عرصے سے معاوضوں کیلئے ذلیل و خوار ہوتے پھر رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن