مودی نے 71ء کی جنگ سے متعلق بیان دیکر ٹھیس پہنچائی، دھمکیوںسے باز رہیں: پرویز مشرف
نئی دہلی/ کراچی (آئی این پی) آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اورسابق صدر پرویز مشرف نے کہاہے کہ بھارتی وزیراعظم نے امن مذاکرات کو مشکل بنادیا ہے، پاکستان میانمار نہیں نریندرمودی دھمکیاں دینے سے باز رہیں۔ بھارتی ٹی وی’’ سی این این آئی بی این ‘‘کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا بھارتی وزیراعظم نے بنگلہ دیش میں 1971ء کی جنگ کے متعلق بیان دیکر پاکستان کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی۔ نریندر مودی کا رویہ جارحیانہ ہے اورپاکستان کو بھی اس قسم کا رویہ اپنانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کیلئے انکا پیغام اللہ اکبر کا ہے اور وہ کسی بھی صورتحال کیلئے تیار ہیں۔