میانمار میں مسلمانوں پر مظالم پر مسلم حکمرانوں کی خاموشی قابل افسوس ہے: عبدالخالق اسدی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے میانمار کی صورت حال پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ میانمار میں مسلمانوںپر ظلم کی انتہا ہو چکی ہے مردوں کو زندہ جلایا جارہاہے ، عورتوں عصمت دری کے بعد ان کا قتل کیا جارہا ہے جبکہ معصوم بچوں کے گلے کاٹے جا رہے ہیں ایسی صورتحال میں مسلم امہ کی خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے۔