• news

اتوار بازاروں میں مارکیٹ ریٹ پر ہی اشیاء فروخت ہو رہی ہیں: فرخ جاوید مون

لاہور (خصوصی رپورٹر) تحریک انصاف لاہور کے سابق سیکرٹری اطلاعات فرخ جاوید مون نے کہا ہے کہ اتوار بازاروں میں بھی شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے اور وہاں پر قیمتوں میں کمی کے بجائے مارکیٹ ریٹ پر ہی ساری چیزیں فروخت ہو رہی ہیں اور غریب شہریوں کو سستے رمضان بازاروں کے نام پر بیوقوف بنایا جا رہا ہے اورجو قیمتوں میں کمی ہونی چاہئے تھی وہ بازاروں میں کہیں دور دور دکھائی نہیں دے رہی۔

ای پیپر-دی نیشن