پیر شفاعت رسول انٹرنیشنل انٹرفیتھ کانفرنس میں شرکت کیلئے قطر روانہ
لاہور (خبرنگار خصوصی) علامہ پیر شفاعت رسول 5 روزہ دورے پر حکومت قطر کی دعوت پر دوحہ روانہ ہو گئے جہاں وہ انٹرنیشنل انٹرفیتھ کانفرنس میں شرکت کریں گے اور مختلف مذاہب کے وفود سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ انٹرنیشنل کانفرنس میں پوری دنیا سے آنے والے مندوبین سے ملاقات اور عالم اسلام سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔