• news

پاکستان سارک ممالک مشترکہ سیٹلائٹ منصوبہ پر غور کیلئے 22 جون کو نئی دہلی اجلاس میں شرکت کریگا

نئی دہلی (نیوز ڈیسک) سارک ممالک کی طرف سے مشترکہ مصنوعی سیارہ خلا میں چھوڑنے کے منصوبے کو عملی شکل دینے کیلئے سارک ممالک کے ماہرین کا اجلاس 22 جون کو نئی دہلی میں ہو گا جس میں پاکستانی ماہرین بھی شرکت کریں گے۔ بھارتی خلائی تحقیقی ادارے ’’اسرو‘‘ کے چیئرمین کرن کمار نے بتایا کہ ایک روزہ اجلاس میں منصوبے پر پیشرفت کے حوالے سے جائزہ لیا جائیگا۔ واضح رہے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے گذشتہ برس سارک ممالک کے مشترکہ سیٹلائٹ کا منصوبہ پیش کیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن