• news

سبی: مزید 4 فراری کمانڈروں نے 27 ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈال دیئے

سبی (آئی این پی) بلوچ کالعدم تحریک سے تعلق رکھنے والے مزید 4 فراری کمانڈر ودیرہ علی مراد ، گل محمد، کمانڈر اختیار ، کریم خان نے اپنے 27ساتھیوں کے ہمراہ ہتھیار ڈال کر خود کو قانون کے حوالے کردیا اور بھاری تعداد میں اسلحہ گولہ بارود جمع کرا کر ملک وقوم سے وفاداری کا عہد کیا، تفصیلات کے مطابق ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث دہشت گرودں کے ہتھیار ڈالنے کے سلسلے میں پر وقار تقریب ہیڈ کوارٹر سبی اسکاؤٹس میں منعقد ہوئی پر وقار تقریب سے آئی جی نصیر آباد ریجن قمرالحسن، کمانڈنٹ سبی اسکاؤٹس برگیڈئر احسن رضا زیدی ویگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے بلوچ بھائیوں کی واپسی اور قوم کے ساتھ شامل ہونا انتہائی خوش آئند بات ہے اور ہم امید رکھتے ہیں کہ دوسرے ناراض بلوچ بھائی بھی قومی دھارے میں شامل ہونگے اس وقت ہم جس سمت جارہے ہیں یہ اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ ہمارے ساتھ ہمارے بلوچ بھائی اس قومی دھارے میں شامل ہوکر کوشاں ہیں جو آگے جاکر امن کو یقینی بنائیں گے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلوچ کالعدم تحریک کے کمانڈر اختیار،کریم خان، وڈیرہ علی مراد نے کہا کہ اس سے پہلے ہم پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث تھے ہم لوگوں نے مختلف قسم کی ملک دشمن سرگرمیوں میں حصہ لیا جن میں سرکاری تنصیبات کو نقصان پہنچانا، ریلوے ٹریک ،بجلی کے ٹاورز کو نقصان پہنچانا فورسسز پر حملہ کرنے جیسی سرگرمیاں شامل ہیں ہم جن سرداروں کیلئے کام کرتے تھے و ہ خود تو بیرون ملک جا کر بیٹھے ہیں اور ہم لوگوں کو آزاد بلوچستان کے خواب دکھا رہے ہیں ہم پہاڑوں پر در بدر کی زندگی گزاررہے تھے ہم لوگ اس زندگی سے تنگ آکر خود کو قومی دھارے میں شامل کررہے ہیں۔ اس موقع پر ہتھیار ڈالنے والوں میں راشن اور نقد رقوم بھی تقسیم کی گئی اور ان سے قرآن پر ہاتھ رکھ کر ملک وقوم سے وفاداری کاحلف بھی لیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن