• news

بھارتی جارحیت پر اسکے بڑے شہروں کو 10 منٹ میں 5 مرتبہ مٹا سکتے ہیں: ڈاکٹر قدیر

کراچی (نیوز رپورٹر) پاکستان کے ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا ہے پاکستان دشمنوں کی بری نگاہ سے محفوظ ہے ہمارے پاس اتنے ایٹم بم ہیں کہ بھارت نے جارحیت کی غلطی کی تو ہم ہندوستان کے بڑے شہروں کو دس سے پندرہ منٹ میں پانچ مرتبہ صفحہ ہستی سے مٹا سکتے ہیں۔ پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے میں باہر سے کسی نے مدد نہیں کی یہ پاکستانیوں کی وطن کو محفوظ بنانے کیلئے لازوال قربانیوں کا ثمر ہے۔ وہ سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ کے زیراہتمام سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بہت سے وسائل عطا کئے ہیں جس کے استعمال سے ہم پانچ سال کی مختصر مدت میں ملائیشیا اور ترکی کو بھی بہت پیچھے چھوڑ سکتے ہیں لیکن بدقسمتی سے ہمارے حکمرانوں میں یہ اہلیت نہیں ہے کہ وہ ٹھیک سے کام کر سکیں وہ غلط ترجیحات طے کرتے ہیں۔ میٹرو بس کے بغیر بھی کام چل سکتا تھا ہمارے ملک کو بجلی کی ضرورت ہے بجلی کی کمی کے باعث پورا فیصل آباد تباہ ہو چکا ہے یہی وہ غلط اقدامات ہیں جس سے ملک ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہو پا رہا۔

ای پیپر-دی نیشن