بھارتی گائوں جہاں ہر پانچ میں سے ایک عورت بیوہ ہے
نئی دہلی (صباح نیوز) بھارتی ریاست کے ایک گائوں روندیا میں ہر پانچ میں سے ایک عورت بیوہ ہے اور اس کی وجہ ہے شراب کی لت ۔500 خواتین ووٹروں والے اس گائوں میں100سے زیادہ خواتین بیوہ ہیں، لوگ اس گائوں میں اپنی بیٹیوں کا رشتہ کرنے سے کتراتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ بیٹی یہاں بیاہی گئی تو بیوہ ہو جائے گی۔ شراب کے خلاف گائوں کی خواتین نے جدوجہد بھی شروع کی ہے لیکن اس سے نجات کا راستہ اتنا آسان نہیں ہے۔50 برس کی لپاتی کنور کی شادی 40 سال پہلے ہوئی تھی اس وقت ان کی عمر صرف10برس تھی۔ شوہر کو شراب نے برباد کر دیا اور ان کے بیٹے بھی دن بھر نشے میں ڈوبے رہتے ہیں۔