کراچی: ڈینگی نے2 افراد کی جان لے لی
کراچی (آئی این پی) کراچی میں ڈینگی وائرس نے دو افراد کی جان لے لی، ہلاک ہونے والے افراد میں خاتون بھی شامل ہے، ڈینگی کنٹرول پروگرام سندھ کے مطابق ڈینگی وائرس سے جاںبحق افراد کراچی کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے، ڈینگی کنٹرول پروگرام کی جانب سے رواں برس شہر میں 500 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق کی گئی ہے، ڈینگی کنٹرول پروگرام کے مطابق ڈینگی سے جاںبحق افراد میں 28 سالہ خاور اور ایک خاتون شامل ہے۔