• news

گلگت بلتستان میں شاندار کامیابی نے پارٹی کی عوامی مقبولیت پر مہر لگا دی : نوازشریف : وزیراعظم نے کہا حفیظ الرحمن صوبائی گورننس کے سربراہ ہونگے: ذرائع

گلگت (نامہ نگار) وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے حافظ حفیظ الرحمن کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) نے گلگت بلتستان کے انتخابات میں جو شاندار کامیابی حاصل کی اس نے قومی اور بین الاقوامی سطح پر پارٹی کی عوامی مقبولیت پر مہر لگا دی ہے۔ یہ بات وزیراعظم نے مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر و نومنتخب رکن اسمبلی حافظ حفیظ الرحمن کی قیادت میں ملنے والے تین رکنی وفد سے ملاقات کے دوران کی۔ نوائے وقت کو ذرائع نے بتایا وزیراعظم نے کہا کہ حافظ حفیظ الرحمن پہلے صرف پارٹی سربراہ تھے، آج سے گلگت بلتستان کے گورننس کے بھی سربراہ ہونگے۔ وزیراعظم نے گلگت بلتستان اسمبلی کے پہلے سیشن میں شرکت کا بھی اعلان کیا۔

ای پیپر-دی نیشن