برطانیہ: سکول طالبات کے چھوٹی سکرٹ پہننے پر پابندی
لندن (صباح نیوز) برطانیہ میں گرلز سکول کی انتظامیہ نے سینئر طالبات کے چھوٹی سکرٹ پہننے پر پابندی لگاتے ہوئے انہیں شائستہ اور سادگی والا لباس پہننے اور کم سے کم میک اپ کرنے کو کہا ہے۔ دی ٹیلی گراف کی رپورٹ کے مطابق ہرٹ فورڈ شائر میں واقع سینٹ مارگریٹ سکول نے اے لیول کی طالبات کے چھوٹی سکرٹ پہننے پر پابندی لگا دی ہے۔ ہیڈ مسٹریس روز ہارڈی نے سکول انتظامیہ کے اس فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ شائستہ لباس پر مبنی ڈریس کوڈ ایک پروفیشنل اور متوازن رجحان سے ہم آہنگ رویے کا عکاس ہو گا۔