وفاقی حکومت نے صوبوں کا ریونیو خسارے کے بارے دعویٰ مسترد کردیا گیس سرچارج میں حصہ بڑھانے کا عندیہ
اسلام آباد (آن لائن) وفاقی حکومت نے ریونیو خسارے بارے صوبوں کے دعوے مسترد کر دیئے۔ ایک رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت کا کہنا ہے کہ گیس سرچارج میں صوبوںکا حصہ بڑھایا جائے گا۔ صوبوں نے بین الصوبائی رابطہ کمیٹی کے 6 مئی کو ہونے والے اجلاس میں اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا تھا ۔ ردعمل میں وفاقی حکومت نے کہا کہ میری پٹرولیم تلاش اور پیداواری کمپنیوں کے نجی شعبہ میں سے ایک ہے اور تمام دیگر کمپنیوں کیلئے گیس کی قیمت کا ایک فارمولا جو کہ خام تیل قیمتوں سے متعلق ہے، کے تحت لانے کا عزم کیا گیا ۔ تاہم میری پٹرولیم کی گیس قیمت کاسٹ پلس برابری پر ریٹرن فارمولا کے تحت قائم کی گئی ۔ میری پٹرولیم 2001 سے اپنی گیس قیمتوں پر نظرثانی کا خواہاں ہے