• news

صدر ممنون نے عمرہ ادا کیا، پاکستان کے استحکام اور ترقی کیلئے خصوصی دعا کی

مکہ مکرمہ (آئی این پی) صدر مملکت ممنون حسین نے سعودی عرب کے نجی دورے پر پہنچنے کے بعد عمرہ ادا کیا۔ اس موقع پر صدر نے پاکستان کی سالمیت، استحکام اور ترقی کے لئے خصوصی دعا بھی کی۔ قبل ازیں جدہ پہنچنے پر جدہ کے گورنر شہزادہ مشال بن ماجد اور پاکستانی سفیر منظور الحق نے ان کا استقبال کیا اس موقع پر جدہ کے گورنر سے بات چیت کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے ہمیشہ سے قریبی تعلقات رہے ہیں اور دونوں ممالک کی مثالی دوستی اور مشکل کی ہر گھڑی میں دونوں ممالک نے ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔ بعد ازاں صدر مملکت جدہ سے مکہ مکرمہ چلے گئے جہاں انہوں نے خانہ کعبہ میں عمرہ کی ادائیگی کے بعد نوافل بھی ادا کئے اور اس موقع پر انہوں نے عالم اسلام کے اتحاد‘ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی اور امن کے لئے خصوصی دعا بھی کی۔ صدر تین دن تک سعودی عرب میں قیام کریں گے اور اب وہ مکہ سے مدینہ منورہ جائیں گے جہاں وہ روضہ رسولؐ پر حاضری دیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن