• news

جو قانون بنا ہی نہیں اسے کیسے چیلنج کیا جا سکتاہے: اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد( آئی این پی) تحریک انصاف نے وفاقی دارالحکومت میں غیر جماعتی بنیادوں پر بلدیاتی انتخابات کرانے کے خلاف درخواست میں ترمیم کے لئے عدالت عالیہ سے مہلت طلب کر لی۔ عدالت نے استدعا منظور کر لی۔ جسٹس نورالحق این قریشی نے استفسار کیا کہ ایسا قانون جو ابھی بنا ہی نہ ہوا سے کس طرح عدالت میں چیلنج کیا جا سکتا ہے جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ کوئی ایسی مثال پیش کریں جس میں قانون بننے سے پہلے ہی عدالت نے مداخلت کی ہو۔ جسٹس نورالحق این قریشی نے درخواست گزاروں کے وکیل سے کہا آپ نے ایک ایسے قانون کو چیلنج کیا ہے جو ابھی بنا ہی نہیں اور اس کا بل سینٹ میں ہے جسے ترمیم یا مسترد کرنے کا اختیار ہے، ایسی صورت میں ہم یہ درخواست کیسے سن سکتے ہیں۔ وکیل نے کہا حکومت نے سپریم کورٹ کو یقین دہانی کرائی ہے کہ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات سے قبل ہی یہ بل منظور کروا لیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن