روس 40 میزائل اپنے جوہری ہتھیاروں میں شامل کریگا: پیوٹن
ماسکو (بی بی سی) روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ رواں سال روس 40 سے زائد دوسرے براعظموں تک نشانہ بنانے والے بیلسٹک میزائل اپنے جوہری اثاثوں میں شامل کریگا۔روس میں ہتھیاروں کی ایک نمائش کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے ولادی میر پیوٹن کا کہنا تھا کہ یہ ہتھیار جدید تکنیک کے حامل اینٹی میزائل دفاعی نظاموں کو بھی مغلوب کر سکتے ہیں۔ ادھر نیٹو کے سربراہ جینز سٹولٹنبرگ نے کہا روس کا اقدام خطرناک ہے۔ صدر پیوٹن کا یہ بیان امریکہ کی جانب سے نیٹو ریاستوں اور مشرقی یورپ میں اپنی فوج میں اضافے کے تجویز کے بعد سامنے آیا ہے۔روس کے صدر پیوٹن نے نیٹو ممالک کی پولینڈ میں مشترکہ فوجی مشقوں پر شدید ردعمل دیا ہے۔ پیوٹن کا کہنا ہے کہ خطرے کی صورت میں روس اپنا دفاع کرسکتا ہے۔ نیٹو ہمارے دروازے پر پہنچ گیا ہے، روس کی جانب سے کسی کو خطرہ نہیں۔