راولپنڈی: بینظیر بھٹو ہسپتال میں نومولود بچی کی ہلاکت، اہل خانہ کا احتجاج، ڈاکٹروں نے آپریشن میں تاخیر کی: والدین کا الزام
راولپنڈی (آن لائن) بے نظیر بھٹو ہسپتال میں سی سیکشن پروسیجر کے دوران نومولود بچی کی ہلاکت کیخلاف والدین اور رشتہ داروں نے شدید احتجاج کیا۔ والدین نے الزام عائد کیا کہ ڈاکٹرز نے آپریشن میں تاخیر کی جس کی وجہ سے بچی کی ہلاکت واقع ہوئی ۔ تاہم ہسپتال کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ خاندان نے ڈاکٹر کو جلدی آپریشن کیلئے مجبور کیا۔