• news

امریکی اعتراضات مسترد،چین کا متنازعہ جزائر کی تعمیر مکمل کرنے کا اعلان

بیجنگ (آئی این پی )چین نے امریکی اعتراضات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جنوبی بحیرہ چین کے متنازع علاقے میں تعمیراتی کاموں کو جلد مکمل کر لے گا۔ بیجنگ ان متنازع جزیروں پر تعمیراتی کام کو جاری رکھے گا جو ان پر ملکیت کا دعویٰ رکھنے والے دوسرے ممالک کے ساتھ کشیدگی کا باعث ہے۔عالمی میڈیا کے مطابق چین کی وزرات خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ چین چند ایک جزائر اور ننشاہ جزیرے کی چٹانوں پر جاری تعمیراتی کام کو آئندہ چند روز میں مکمل کر لے گا۔بیان میں سپریٹلی جزائر کیلئے چینی نام استعمال کیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن