• news

یمن: امریکی ڈرون حملے میں القاعدہ کا دوسرا بڑا رہنما ناصر الوحیثی 2ساتھیوں سمیت مارا گیا

دبئی+ واشنگٹن (اے ایف پی+ رائٹرز+ نما ئندہ خصوصی) ڈاکٹر ایمن الظواہری کے بعد القاعدہ کے دوسرے بڑے لیڈر سمجھے جانیوالے اور اسامہ بن لادن کے سابق پرائیویٹ سیکرٹری ناصر الوحیشی جنوبی یمن میں امریکی ڈرون حملے میں 2ساتھیوں سمیت مارے گئے۔انکی ہلاکت کی تصدیق القاعدہ جزیرۃ العرب کی شاخ نے کردی۔تاہم امریکی وزارت دفاع پینٹا گون نے اس خبرپر کسی تبصرے سے گریز کیا ہے۔ناصر الوحیشی اسامہ کا پرائیویٹ سیکرٹری رہے اور کچھ عرصہ قبل انہیں القاعدہ جزیرۃ العرب کا سربراہ بنایا گیا تھا اور انکے سر کی قیمت ایک کروڑ ڈالر مقرر تھی۔ انکے جانشین کے طور پر ملٹری چیف قاسم ریمی کو نامزد کردیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن