• news

مکمل فعال ہونے کے بعد گوادر پورٹ کا معاشی ترقی میں اہم کردار ہوگا: نیول چیف

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاء للہ نے کہا ہے کہ ترقی کا حقیقی منبع گوادر پورٹ ہو گی جب اس کے مکمل فعال ہو نے کے بعد پاک چین معاشی راہداری کی ترقی میں اس سے مکمل استفادہ حاصل کیا جائیگا۔بحریہ کے پریس ریلیز کے مطابق سربراہ ایڈمرل محمد ذکاء اللہ نے گزشتہ روز پاکستان نیوی وار کالج میں 44ویں پی این سٹاف کورس کے افسران سے پاکستان کی قومی سلامتی کو درپیش چیلنجز کے موضوع پر خطاب کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاک بحریہ پوری طرح سے مسلح، بھرپور جذبے سے معمور اور ملک کی بحری سرحدو ں کے دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔ عالمی منظر نامہ تیزی کے ساتھ مسلسل تبدیل ہورہا ہے۔ بحر ہند کا خطہ غیر علاقائی افواج کی سمندر اور خشکی دونوں پر تقریبا مستقل موجودگی کے باعث نمایاں اہمیت اختیار کرگیا ہے۔ نیول چیف نے کہا کہ بحری افواج اپنی اسی خصوصیت کے باعث یمن بحران کے دوران پیدا ہونے والی پیچیدہ صورت حال میں موثر کردار اد ا کرنے میں کامیاب رہیں۔ اس بحران کے دوران پاک بحریہ نے فوری رد عمل کے طور پر خلیج عدن میں یمنی ساحل کے قریب اپنے دو جہاز تعینات کیے ۔ ایڈمرل نے کہا کہ متلون مزاج پڑوس کی موجودگی، بحیرہ عرب میں ایکسٹرا ریجنل فورسز کی مستقل موجودگی اور بھارتی بحری بیڑے میں انتہائی اضافہ چند اہم عناصر ہیںجوہماری موجودہ حکمت عملی کی سوچ کی نئی سمت کاجواز ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن