• news

آصف زرداری پہیلیاں نہ بھجوائیں، جرنیلوں کیخلاف ثبوت ہیں تو لائیں: اسلم بیگ

اسلام آباد(صباح نیوز) سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ اسلم بیگ نے آصف زرداری کے فوج کے متعلق بیانات کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے پاس کوئی ثبوت ہیں تو سامنے لائیں آصف زرداری جرنیلوں کیخلاف ثبوت لائیں پہیلیاں نہ بھجوائیں، حمید گل کی فوج کو اقتدار سنبھالنے کی تجویز سے اتفاق نہیں کرتا۔ ڈکٹیٹر کتنا بھی اچھا ہو نقصان ملک کو ہوتا ہے، ایوب خان کے دور میں دو دریا، یحیی خان کے دور میں ملک دولخت ہوا جبکہ پرویز مشرف نے ملک امریکہ کے سپرد کیا تھا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں انکا کہنا تھا کہ کراچی میں آپریشن کلین اپ کا فیصلہ حکومت فوج اور اداروں نے ملکر کیا۔ ڈی جی رینجرز کی جانب سے آنیوالی فہرست کی اپیکس کمیٹی نے منظوری دی تھی۔ کسی کو اس پر پریشان ہونے اور چیخنے چلانے کی ضرورت نہیں۔ کوئی سویلین، جرنیل یا سیاستدان احتساب سے مبرا نہیں ہونا چاہیے۔ احتساب اور کڑا احتساب قومی ضرورت اور حالات کا تقاضا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن